اسلام آباد (این این آئی )بیرسٹرگوہر‘ سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔عمران خان کی ہدایات کے مطابق ان کے تین ترجمان مقرر کئے گئے۔تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔