کراچی( اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن کی آبکار ورکریونین نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی )کو خط لکھ کرکراچی میں ورلڈ بینک کی ایک ارب60کروڑ ڈالرلاگت کی فنڈنگ سے جاری پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کر لیں انہوں نے اپنے خط میںستمبر 2019ءسے اب تک کئے جانے والے تمام کاموں، مشینری کی خریداری،اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے، چیئرمین آبکار ورکرز یونین سید رشیداحمد نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈبلو ایس ایس آئی پی عثمان معظم کو اس سلسلے میں ایک خط4 نومبر2024ءکو جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں پاکستان کا آئین معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے اس لئے کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے تحت ستمبر 2019ءسے اب تک کئے جانے والے تمام کاموں کی معلومات اور تفصیلات فراہم کی جائیں اب تک کتنا فنڈز فراہم کیا گیا اور ان سے کیا خدمات انجام دی گئیں اور یہ فنڈز کس طرح خرچ کیا گیاکنسلٹنٹ فرموں،تقرریوں کی تعداد ،ان کی فیلڈ اور انہیں دیئے جانے والے پیکیجز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے، ملازمین کی تقرریوں کی تعداد جس میں کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کی تعداد اور ان کو دی جانے والی تنخواہوں اور مراعات سے آگاہ کرنے کا بھی کہا ہے ۔