اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے میں گریڈ 1 سے 4 تک کی بھرتیوں کیخلاف شکایت پر وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کی ذمہ داری ڈپٹی سا ئنٹفک ایڈوائزر شکیل ارشد کو سونپتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز بھی تشکیل دیدئیے گئے ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سائنٹفک ایڈوائزر شکیل ارشد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داروں کے نام ، عہدوں اور جرم میں حصے کا تعین کر کے چارج شیٹ تیار کریں اور انفرادی طور پر تمام ذمہ داروں کیخلاف الزامات کو واضح کریں ، مذکورہ بھرتیوں کے ریکارڈ کی نقول حاصل کریں اور فائنڈنگز و سفارشات کیساتھ 15دنوں میں رپورٹ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو پیش کی جائے۔