لاہور( جنگ نیوز)ڈنمارک کی 21سالہ وکٹوریا کے جائیر نے مس یونیورس 2024ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔میکسیکو سٹی میں ہوئی تقریب میں وکٹوریا نے 120سے زائد ملکوں کی حسیناؤں پر سبقت حاصل کی، وکٹوریا مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں،انہوں نے 2023ء کی مس یونیورس، نکاراگوا کی شیئنس پیلاسیوس سے تاج وصول کیا۔وکٹوریا مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ڈنمارک کی ماڈل ہے۔اس سے پہلے کسی ڈینش امیدوار نے 61 سال قبل مس یونیورس کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی تھی۔وکٹوریا پیشے کے اعتبار سے ایک ماہر رقاصہ اور بیوٹی انٹرپرینیور ہیں، وہ ذہنی صحت اور جانوروں کے حقوق کے لیے فعال ہیں اور مستقبل میں وکالت کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی خواہش مند ہیں۔