• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نے کسی بھی UAE کے فنڈز میں سرمایہ کاری نہیں کی، عظمیٰ بخاری

لاہور (اے پی پی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کا ذکر سراسر غلط ہےحکومت پنجاب نے یو اے ای کے کسی بھی فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی،اسلئے اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے متعین سرپلس کیلئے درست راستے پر گامزن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مذکورہ خبر میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید