نوابشاہ (بیورو رپورٹ )شادی کی تقریب میں معمولی تنازع پر فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق لاش اسپتال منتقل ملزمان کی تلاش جاری، پولیس کے مطابق پبجو تھانے کی حدود میں واقع گاؤں دروفال موری میں ڈاہری برادری کی شادی میں رشتہ داروں میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو کہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہاجن ڈاہری گولی لگنے سے موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا ۔