اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئینی بنچ آج کے روز آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل41سے45،50 ،51 سے 61،90سے94اور106کواسلام کی تعلیمات کے خلاف ہونے کی بنیاد پر کالعدم قراردینے کی درخوست پر سماعت کریگاجبکہ بینچ ہاؤسنگ سوسائٹی کو پاکستان میں بلیک لسٹ قرادینے کے حوالے سے بھی دائر درخواست پر بھی سماعت کریگا۔پیرکے روزبینچ کل 6کیسز کی سماعت کریگا۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اخترافغان پرمشتمل7رکنی لارجر بینچ سوموار سے بدھ تک کیسز کی سماعت کریگا جبکہ جمعرات اورجمعہ کے روز 6رکنی بینچ کیسز کی سماعت کریگا، جسٹس عائشہ اے ملک جمعرات اور جمعہ کے روز بینچ کاحصہ نہیں ہونگی۔ بینچ نجم الزامان سبحانی ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، پاکستان لاء ایسوسی ایٹس راولپنڈی کی جانب سے آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل 41 سے 45، 50 51سے61،90سے 94اور 106کواسلام کی تعلیمات کے خلاف ہونے کی بنیاد پر کالعدم قراردینے کی درخوست کی درخواست پرسماعت کریگا۔