کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان، بالخصوص سندھ کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ بندر ضلع سجاول میں 11.7 (MMCFD) گیس پیداوار کی کامیابی سے دریافت شاہ بندر جوائنٹ وینچر اور محکمۂ توانائی سندھ کی بڑی کامیابی ہےم جس سے توانائی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور قیمتی زرِ مبادلہ کی بھی بچت ہوگی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شاہ بندر میں 2475میٹر گہرائی کے کنویں سے بھاری مقدار میں گیس کے ساتھ ساتھ 198 بیرل روزانہ ہائیڈرو کاربن بھی مائع حالت میں حاصل ہوگاوزیر توانائی نے کہا کہ گیس اور مائع کی اس بڑی دریافت پر جوائنٹ وینچر میں شامل محکمۂ توانائی سندھ کی کمپنی سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (SEHCL) ,اور اس جوائنٹ وینچر کی آپریٹر اور اس جوائنٹ وینچر میں سب سے بڑے شیئر کی حامل پاکستان پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (PPL) و دیگر کمپنیاں جن میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (GHPL) اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) مبارکباد کی مستحق ہیں ۔