اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )پی آئی اے طیارہ آج رات نیشنل ہائی وے گھارو/ ٹھٹھہ سے حیدرآباد ٹرانسپورٹ کیا جائیگا،پی آئی اے کی نج کاری کے عمل میں ناکارہ طیارے اونے پونے داموں کی بجاے کباڑ کے مول پارٹیاں خرید کرنے کا عندیہ دے رہی ہیں مگر پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی نے یہ نا قابل اور جزوی اور مرمت کے بعدملکی طیارے ٹریننگ مقاصد کے لئے استعمال کرنے کو ترجیح دے دی ہے پاکستان میں ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانےکی کوششیں تیز کر دی گئ ہیں ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔