اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی جنگ زدہ عوام کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، چاول، ٹن فوڈز،ادویات اور گرم بستر پر مشتمل17ٹن سامان کی 19ویں کھیپ شام کیلئے روانہ ، اتوار کو امدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی کھیپ میں چاول، ٹن فوڈز،ادویات اور سردیوں سے بچاؤ کیلئے گرم بستر پر مشتمل17ٹن سامان شام کے لیے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے دمشق شام کے لیے روانہ ہوا، سامان روانگی تقریب میں ایم پی اےعلی خورشیدی ،سینیٹر عامر ولی الدین چشتی سمیت این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ کراچی پر موجود تھے۔