• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کو کسی سیکٹر میں ترقیاتی کام نہیں کرنے دینگے، مقامی ایم این اییز

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے نے عدالتی حکم کا سہارا لے کر اسلام آباد میں ملکیتی اراضیوں کو جبری ہتھیانے کا ایوبی مارشل لا کا قانون بحال کردیا۔ اسلام آباد کے حقیقی وارثان کی جائیدادوں پر بیوروکریٹس اور ملازمین کے رہائشی منصوبے بنیں گے اور انہیں 70 سال پہلے کے قانون کے تحت معاوضہ ملے گا ۔ہائی کورٹ کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے منافی اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے عدالتی فیصلوں کے خلاف اپیل جبکہ سی ڈی اے کے خلاف میدان میں مقابلہ کریں گے۔ سی ڈی اے کو کسی بھی سیکٹر میں ترقیاتی کام نہیں کرنے دیں گے 2024 کی لینڈ بحالیاتی پالیسی متاثرین کے حقوق کا معاشی قتل و استحصال ہے ان خیالات کا اظہار متاثرین اسلام آباد نے گزشتہ روز سیکٹر ای الیون میں منعقدہ مقامی جرگے کے دوران کیا جرگے سے اسلام آباد کے مقامی ایم این اے انجم عقیل خان،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر نے کیا۔
اسلام آباد سے مزید