• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح کے بعد لڑکی غائب، شہری سے پیسے ہتھیانے والے گروہ کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نکاح کرواکر شہری سے پیسے ہتھیانے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کو مشتاق نے بتایا کہ مختار بی بی جو رشتے کرواتی ہے نے لڑکی دکھانے کی فیس12ہزارروپے لی اور کہا کل میرے گھر آ جاؤ تمہارا نکاح کروا دیتی ہوں ۔ میں چند افراد کےہمراہ اس کے گھر چلاگیا جہاں مختار بی بی نے دو لڑکیاں روبی اور رخسانہ اور مولوی بھی بلوا رکھا تھا ۔ مجھ سے ایک لاکھ25ہزار لئے اور رخسانہ سے میرا نکاح کروا دیا۔ 2دن بعد رخسانہ نے مجھے کہا کہ میرے چچا فوت ہو گئے ہیں اور6ہزار روپے لے کر چلی گئی مگر واپس نہ آئی ۔بعدازاں معلوم ہوا کہ یہ ایک گروہ ہے جس میں مختار بی بی،روبی، رخسانہ،الیاس اور مولوی شامل ہیں جنہوں نےمجھ سے فراڈ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید