اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکو مت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیںْ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اورغریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا ہے۔ ممبر سازی مہم جاری ہے، شہریوں سے اپیل ہے تحریک کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹین میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کی۔میاں محمد اسلم نے کہا عت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے قیام کے لئے حقیقی معنوں میں جدو جہد کر رہی ہے اور اس کے لئے ہمیں بڑی تعداد میں عوام کی تائید اور حمایت درکار ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر مہنگائی کم ہو رہی ہے تو صنعت و تجارت، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ کیوں عوام پریشان ہیں؟ آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیئے جا رہے ہیں، جو بجلی بنتی نہیں اس کے بھی پیسے ادا کئے جاتے ہیں۔