اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ کی اختتامی تقریب آج اتوار لوک ورثہ اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام صوبوں کے بہترین ہنر مندوں، اعلیٰ پویلین کا ایوارڈ اور دیگر شیلڈ تقسیم کی جائینگی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، ثقافت و قومی ورثہ عطاء اللہ تارڑ مہمان خصوصی ہونگے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا پویلین میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکااوربرطانوی ہائی کمشنر جینی میریٹ نے دورہ کیا جنہیں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے یادگار کے طور پر شال پہنائی گئی۔ دورے کے دوران انہوں نے خیبرپختونخوا کے ہنر مندوں کے کام کو سراہا۔