راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں پاکستان کو کمزور کرنے کا ازلی دشمن کا ایجنڈاہے جس پر وہ اپنی پوری طاقت سے عمل پیرا ہے۔ملک دشمن عناصر کی مکمل سرکوبی کے بغیر ملک میں امن وامان اور سیاسی و اقتصادی استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہےجس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے۔اسرائیل اوربھارت کے خلاف تمام مسلم ممالک اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔او آئی سی اسلامی ممالک کی فعالیت آج تک سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کا انہوں نے مجلس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغامقدسی نے باورکرایاکہ ہم اپنا عقیدہ کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتے لیکن کوئی دوسرا عقیدہ بھی اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔