راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے52کنفرم مریضوں کے باعث اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد6169 ہوگئی ہے۔سرکاری طور پر اب تک گیارہ اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔184ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 44،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 6،فوجی فاؤنڈیشن میں سات، ہولی فیملی ہسپتال میں 47جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد80ہے۔