راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے چوہدری ناصر محمود کی قیادت میں ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ، ایپسما، آئی ایف سی ، پرائیویٹ سکولز اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی ، راولپنڈی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں نے شرکت کی اور حکومت پنجاب کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو سموگ کے باعث مزید ایک ہفتہ تک بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک ابرار احمد کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملک ابرار احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔