راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 22سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔پولیس کے پیر مہرعلی شاہ ٹاؤن کی رہائشی (م) نے پولیس کو بیان دیاکہ ذہنی پریشانی پراس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔پولیس کے مطابق اسے ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ بعدازاں دم توڑ گئی۔پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی ۔