راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے چکری اور ٹھلیاں انٹر چینج پر ناکے لگا کر 28 گاڑیوں میں موجود ایک لاکھ 79 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا ۔5000 لٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کرتے ہوئے دو گاڑیوں کے ذمہ داران کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔