اسلام آباد ( جنگ نیوز)اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس اور بزنس کمیونٹی نے باہمی تعاون اور شہر کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کیلئے مشاورت اور فیصلوں کیلئے سٹی سرکل پولیس اسلام آباداور مارکیٹس کے صدور پر مشتمل ایک 8رکنی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے،یہ اتفاق چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری، آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر، گروپ لیڈر یوسف راجپوت کی سربراہی میں ہونیوالے بزنس کمیونٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا،جس میں ایس پی سٹی خالد اعوان، ایس ڈی پی او سٹی خان محمد بلوچ،حاجی نعیم،عتیق خان،چوہدری عمران،سرفراز شاہ،زبیر کیانی،عمران شاہد،طہماس بٹ،حمید عباسی،خالد چوہدری،سیف الرحمٰن اور دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔