اسلام آباد‘ راولپنڈی (ایوب ناصر‘ حافظ وسیم) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے بدنامہ زمانہ اشتہاری ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا۔ یاسر محمود نے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیائے اور فی کس 24لاکھ روپے وصول کئے۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار 5کلو چرس برآمد کر لی۔ 192بوتل شراب برآمد کر کے سپلائر سعید کو گرفتار گاڑی قبضہ میں لے لی گئی۔