• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی — فائل فوٹو
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی — فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

آج سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے 1 روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی بیمار ہیں، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس موقع پر وکلاء نے پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کر دیا۔

جس کے بعد احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد نے ریفرنس پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید