چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمٰن شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ، میر سرفراز بگٹی، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختون خوا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سی ای سی اجلاس میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی تھیں اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے، میں 26 ویں ترمیم میں مصروف تھا اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔