• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہو گا: فیصل چوہدری

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہو گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر بات آگے نہیں بڑھی تو ہمارا احتجاج ضرور ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا سیاسی جماعتیں ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں، 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، میں نے کل تک مذاکرات کے لیے وقت دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، مذاکرات انہی سے ہوں گے جن کے پاس اصل طاقت ہے، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہوں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے تو احتجاج منسوخ ہوگا،  میں نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کی کال دی ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے۔

قومی خبریں سے مزید