• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

پہلے 30 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب 35 نمبرز حاصل کرنے والے طالب علم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔

آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالب علم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید