• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید خان جیلانی خان اچکزئی امن کی علامت تھے‘ اے این پی

کوئٹہ(پ ر)اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد اور سیکرٹری قبائلی امور ملک امان اللہ کاکڑ نے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 14ویں اور شہید اسدخان اچکزئی کی چوتھی برسی کے موقع پر انہیں ان کی لازوال قومی سیاسی جمہوری جدوجہد اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی صحیح معنوں میں باچا خان کے پیروکار رہبر ملی خان عبدالولی خان کے دست راست رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کے صلاح کار تھے شروع دن سے فکر باچاخان سے وابستہ ہوئے مرتے دم تک اس پر سختی سے کار بند رہے وہ امن رواداری کے علامت تھے وطن سے زئی اور خیل کی بنیاد پر پھیلی منافرتوں عدواتوں کے خاتمے میں پیش پیش رہے اسی طرح شہید اسدخان اچکزئی کی سیاسی اور تنظیمی جہد قبل داد رہی پارٹی کے صوبائی ترجمان کی حیثیت سے ان کی کاؤشیں اور جہد نوجوانوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید