• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں رہائی حق کی فتح ہے،تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف الله خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں رہائی حق کی فتح ہے ،24نومبر کو پورے ملک کے عوام اسلام آباد میں ہوں گے، عمران خان نے طویل اسیری اور ناقابل بیان صعوبتیں برداشت کرکے ثابت کردیا کہ وہ فولادی اعصاب کے مالک ہیں، ڈیل نہ کرکے انہوں نے نئی تاریخ لکھ دی، ڈھائی سال کے تاریک ترین دور کا خاتمہ بہت قریب ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد اب عمران خان کی رہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ 24نومبر کا احتجاج دنیا کی تاریخ میں نیا باب لکھے گا اس روز لاکھوں لوگ اسلام آباد میں جمع ہوکر جعلی سرکار کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بھی احتجاج کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
کوئٹہ سے مزید