کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےشہرکے مختلف علاقوں میں 124 قصابوں اور تندوروں کا دورہ کرکے قیمتوں اوروزن کاجائزہ لیا اورسرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی اور وزن میں کمی پر 13 دکانیں سیل کرکے21 دکانداروں کو گرفتار کرلیاگیا جس میں سے 13 دکانداروں کو 14 دن کے لیے جیل منتقل کردیا گیا ہے اسکے علاو ہ 25 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے اور 30 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے گئے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان کچلاک بازار ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں، اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں ، اسپشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی عالمو چوک اور شہباز ٹاون میں قصابوں اور تندوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔