• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے ہائیکورٹ بار کی نئی کابینہ وکلاء کے مسائل حل کریگی ،منورایڈووکیٹ

کوئٹہ (پ ر)نیٹ ورک فار پیس اینڈ جسٹس کے کوارڈینیٹر منور خان کاسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ایک بیان میں میرعطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسویسی ایشن کا صدر اور ان کی کابینہ کے دیگر منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ میرعطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ اور ان کی کابینہ کے دیگر عہدیدار بلوچستان میں وکلاء کی فلاح و بہبود ،عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی ،آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کےلیے کردار ادا کریں گے ۔منور خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلوچستان میں وکلاء مختلف مسائل اور مشکلات کا شکارہیں،امید ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار کی نئی کابینہ ان مسائل اور مشکلا ت کے حل کےلیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔
کوئٹہ سے مزید