کوئٹہ(پ ر) جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے پی بی 45 کی ری پولنگ پر اسٹے آرڈر کے خاتمے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بحالی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پی بی 45 پر جمعیت امیدوار میر عثمان پرکانی بھاری اکثریت سے فارم 45 کے تحت جیت چکے تھے دوبارہ الیکشن کرانے میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ عوام اور حق کی فتح کی علامت ہےاور عدلیہ کی آزادانہ حیثیت کے ساتھ عوامی اعتماد کی بحالی کا باعث بھی ہے ترجمان نے کہا کہ جمعیت کے کارکن اور عوام اپنی چوری شدہ امانت کو واپس لینے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے ۔