• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ اچو زئی سے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ پولیس نے موٹرسائیکل چھیننےوالے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے دو موٹرسائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا تیسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن شوکت علی مہمند کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھیننے والا گروہ چشمہ اچو زئی میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانہ عبدالحئی گرانی بلوچ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب چشمہ اچوزئی میں کارروائی کی اسی دوران گروہ کے کارندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں گروہ کے دو کارندوں عبدالقادر اور جعفر خان کو گرفتار کر کے چھینی گئیں دو موٹرسائیکلیں ٗ ٹی ٹی قبضے میں لے لی جبکہ تیسر ساتھی رات کی تاریکی میں فائرنگ کرتا ہو فرار ہو گیا ۔
کوئٹہ سے مزید