کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میر عطاء اللہ لانگو کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطاء اللہ لانگو اور انکی کابینہ بلوچستان میں آئین و قانون کی بالادستی ،عوام اور وکلاء کے حقوق کے دفاع کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔بیان میں کہا کہ نو منتخب صدر اور کابینہ پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے محنت کرینگے ۔ معطاء اللہ لانگو نہ صرف وکلاء برداری بلکہ بلوچستان بھر میں سماجی طور پر بھی فعال اور متحرک شخصیت ہیں انکا منتخب ہونا وکلاء اور معاشرے کے لئے خوش آئند ہے۔