اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) حکومت روف سو لر پینل کے ٹیرف کو 21روپے فی یونٹ سے کم کرکے7.5سے 11روپے فی یونٹ کرنے پر غور کررہی ہے ۔ جس پر قومی گرڈ کو نیٹ میٹرنگ سسٹم پر بجلی دی جاتی ہے ۔ اس وقت روف سولر پینلز سے حاصل دو یونٹ قومی گرڈ سے بجلی کے ایک یونٹ کے مساوی ہے ۔ سو لر پینلز سے ٹیرف میں مجوزہ کمی کی وہ سو لر پینل کی کمی میں نمایاں کمی بتائی جاتی ہے ۔ اس کے جو اب میں سو لر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو رات کے اوقات میں قومی گرڈ سے 60روپے فی یونٹ دی جائے گی ۔ اب نئے منظر نامے کے تحت سو لر پینلز سے حاصل 6 یونٹس قومی گرڈ سے ایک یونٹ بجلی کے برابر ہوں گے۔ اس سے سو لر پینلز لگوانے کا ر حجان کم ہو جائے گا ۔ کیو نکہ اس سے ادائیگیوں کی گنجائش والا مسئلہ بڑھ جائے گا ۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بد ھ کو یہاں بتایا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری حکام کے ساتھ اپنے حالیہ مکا لمے میں سو لر بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تحفظات کا جبکہ قومی گرڈ سے بجلی کے کم استعمال پر تشو یش کا اظہار کیا ہے ۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت قومی گرڈ سے بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے ۔ ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق گزشتہ مالی حال پاکستان میں15گیگا واٹ کے دو ارب 10 کروڑ ڈالرز کے سولر پینلر چین سے درآمد کئے گئے ۔