اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ایف بی آر کے بنیادی سکیل 20تک کے 3سینئر عہدیداروں کی ٹرانسفر/پوسٹنگ،وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چئیرمین راشد محمود لنگڑیال نے ممبر انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس ڈاکٹر حامد عتیق سرور کی مشاورت سے اندرونِ ملک ریونیو سروس (BS-19 اور BS-20) کے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر ا دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مس تجمل بلقیس (BS-20) کو کمشنر آئی آر (آئی سی ٹی او زون)، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد سے تبدیل کر کے کمشنر آئی آر (اے ای او آئی زون)، اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔ مس عظمیٰ منیر (BS-20) کو چیف (مینجمنٹ/ایچ آر آئی آر) ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے تبدیل کر کے کمشنر آئی آر (آئی سی ٹی او زون) ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔