• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کے حصول کیلئے فروخت کا دباؤ، 310 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کے حصول کیلئےفروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان،کے ایس ای 100انڈیکس میں 310پوائنٹس کی کمی،55.04 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 4 ارب 15کروڑ 32لاکھ روپے کی کمی ،تاہم کاروباری حجم میں 37.00فیصد کا نمایاںاضافہ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی ٹریدنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد زبردست سرگرمی سے 100انڈیکس 855پوائنٹس کے اضافے سے 96ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازں مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا،دوپہر کےوقت منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور مارکیٹ منفی زون میں آگئی اور انڈیکس میں545 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن کچھ دیر بعد ایک بار پھر 100انڈیکس پلس میں نوٹ کیا گیا ، جبکہ اختتام پر اس اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 310.21پوائنٹس کی کمی سے 95546.46 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید