• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، ایف بی آر نے ڈیٹا حاصل کرلیا

اسلام آباد(این این آئی)بڑے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کیخلاف ایف بی آر نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا‘اس سلسلے میں ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہےجبکہ ٹیکس چوروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی ۔ 

ذرائع کے مطابق ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔ نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائینگے۔ 

اس حوالے سے قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی بنیاد پربھی ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں بیرون ملک سفر، صحت اور تعلیم کی مہنگی سہولیات کے استعمال کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید