• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے لبنان میں فاسفورس بم برسا دیئے، غزہ میں 17 فلسطینی شہید، دو اسرائیلی فوجی ہلاک، ایک زخمی

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری، لبنان میں فاسفورس بم برسادیے جبکہ غزہ میں فضائی حملوں میں بچے سمیت 17فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ چارامریکی سینیٹرز نے بائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کردیا،غزہ میں حماس کو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے 50لاکھ ڈالر انعام کا لالچ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق،غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نےگزشتہ روز بتایا کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک بچے سمیت کم از کم 17افراد ہلاک ہو گئے۔شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ بیت لاہیا میںپناہ گاہ میں تبدیل اسکول پر ڈرون حملہ ہوا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں لڑائی کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔محمود باسل نے بتایا کہ جبالیہ میں ہنگامی کارکنوں نے ایک گھر کے ملبے کے نیچے سے سات افراد کی لاشیں نکالیں، جو ایک رات پہلے ایک فضائی حملے سے شہید ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں گزشتہ روز رفح شہر میں ایک اور اسکول کے قریب فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔دریں اثناء اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے جبکہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدال زون اور القلیہ پر فاسفورس بم برسائے، اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان کے شہرصور کو نشانہ بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید