• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8دسمبر کو ہوگا۔ یہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے۔ رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں تین ٹیسٹ مراکز قائم ہوں گے جب کہ حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ٹیسٹ مراکز قائم کیے گئے۔ آج بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹیسٹ مراکز پر نقل روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو شناخت کے لیے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ / پاسپورٹ / ڈومیسائل / تصویر والی مارکس شیٹ میں ایک دستاویز لازمی رکھنی ہوگی۔ سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کردیئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید