کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال میں چوری کی انوکھی واردات، اسپتال انتظامیہ اور سیکورٹی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو ہر شعبے میں جانے کی اجازت کےباعث نامعلوم ملزمان واش روم کے باہر سے پولیس اہلکار کا سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہو گئے ، ذرائع کا کہناہے کہڈیوٹی پر مامور چند اہلکار کچن میں کھانا کھانے گئے تھے، با خبر ذرائع کے مطابق ایک اہلکار واش روم جانے سے قبل اپنا اسلحہ باہرہی رکھ کرگیا ، پولیس اہلکار واش روم سے باہر آیا تو سرکاری اسلحہ غائب تھا، صدر تھا نےکی انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کیلئے3 افراد کو حراست میں لےلیا،زیر حراست تینوں افراد اسپتال کے کچن میں کام کرتے ہیں، تینوں افراد کےپولیس کی تحویل میں ہونے کے باعث کچن کا کام متاثر ہو گیا،عملے نے مریضوں کے تیمارداروں اپنے گھروں سے کھانا منگوانے کا کہہ دیا،، شک کی بنیاد پرتینوں افراد سے تفتیش جاری ہے ،جبکہ چوتھے شخص کو تلاش کیا جارہا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر سے پر لانے سے گریزاں ہے۔