• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقل مند ی ……

مجھے کچھ عرصہ پہلے پیسوں کی شدید ضرورت تھی،

ڈوڈو نے کہا۔

مجھے کیوں نہیں بتایا؟

میں نے پوچھا۔

تم جیسے کنگلے کو بتانے کا فائدہ؟

ڈوڈو نے منہ بنایا۔

بینک سے قرض مانگ لیتے،

میں نے بے عزتی کو نظر انداز کرکے مشورہ دیا۔

مانگا تھا۔

بینک نے انکار کردیا۔

دفتر سے ایڈوانس مانگا۔ نہیں ملا۔

امیر رشتے داروں نے ٹال دیا،

ڈوڈو نے درد بھری کتھا سنائی۔

میری طرح گھر کا سامان بیچ دیتے،

میں نے سرگوشی کی۔

گھر میں کچھ بیچنے لائق تھا ہی نہیں،

ڈوڈو نے پیٹ پر ہاتھ پھیرا،

چنانچہ میں نے عقل بیچ کھائی۔

تازہ ترین