• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج، موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ آج، کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت کے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے بات چیت ہی کرنی ہے تو عدالتوں سے کریں جہاں سے انھیں رہائی مل سکتی ہے ، احتجاج اپنے اضلاع اور صوبے میں کریں ،کسی کو اسلام آبادپر یلغار کی اجازت نہیں دے سکتے ، ہر اہم موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج ہوتا ہے فیصلہ عوام کریں کہ یہ کس ایجنڈے پر چل رہے ہیں،موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ آج کیا جائیگا ۔ 

وہ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا 65رکنی وفد پاکستان آرہا ہے جس میں 10وزرا ہیں.

 25نومبر کو بیلاروس کے صدر آرہے ہیں جن کا 3 دن کا دورہ ہے، ایسا ماحول ہے ہمیں اسی طرح کنٹینر لگا نے پڑینگے اور موبائل فون سروس بھی بند کرنا پڑے گی کیونکہ ریاست کے مہمانوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہوگی.

 اس کے بعد ہمیں اپنے شہر اور شہریوں کی حفاظت کرنی ہے، اس لیے ہم کسی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، انتظامیہ اپنے انتظامات پورے کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید