• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض، IMF سے مذاکرات مارچ میں

اسلام آباد( تنویر ہاشمی)آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کےلیے مارچ میں مذاکرات ہونگے، آئی ایم ایف حکام کے مطابق ماحولیاتی قرض کیلئے الگ مذاکرات ہونگے اور اس حوالے سے جائزہ مذاکرات میں بات چیت نہیں ہوگی ، ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے ایک ارب ڈالر قرض کی درخواست کی ہوئی ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ماحولیاتی تبدیلی پروجیکٹ کیلئے پاکستان جی ڈی پی فنڈز کا ایک فیصد مختص کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید