اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی کو برطرف کردیا،مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کاحکم بھی جاری ، انکوائری کمیٹی نے برخاستگی کی سفارش کی تھی ، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری کو برطرف کر دیا ۔ یاسین سلیمی کی ڈائریکٹر جنرل اور سینیئر ڈائریکٹر جنرل ایڈیٹنگ تعیناتی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیئے گئے۔دونوں عہدوں کی حیثیت میں جاری تمام احکامات اور نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیئے گئے۔پہلے یاسین سلیمی کی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تنزلی کی گئی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے یاسین سلیمی سے مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا بھی حکم جاری کر دیا ۔