• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جب اتنے سخت فیصلے لے گی تو بند گلی میں جائیگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے امکانات معدوم،بات چیت آگے بڑھتے ہوئے اچانک رکنے کی وجہ کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارمحمل سرفرازنےکہا کہ پی ٹی آئی جب اتنے سخت فیصلے لے گی تو وہ بند گلی میں جائے گی،تجزیہ کارشہزاد اقبال نےکہا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ان مذاکرات کا آگے بڑھنا ناممکن تھا۔

اعتماد کا فقدان زیادہ ہے پہلے آپ پہلے آپ والی بات ہے،تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ جن کے درمیان بھی رابطے ہیں دونوں کی اپنی اپنی ریڈ لائنز ہیں۔ پی ٹی آئی کی ریڈ لائن ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی ریڈ لائن 9 مئی ہے۔

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ محسن نقوی ٹھیک نہیں کہہ رہے ۔ بہت افواہیں ہیں، رابطے چاروں طرف ہوئے۔ تحریک انصاف کہہ رہی ہے ہمارے رابطے وہیں ہوئے، جہاں ہمارے ہونے چاہئے تھے۔

حکومت تو اس کے درمیان میں تھی ہی نہیں۔ا س سب کو ہم نے خفیہ رکھا تھا۔جب تک بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے تب تک کچھ بھی نہیں ہوگا۔نہ تو بات آگے بڑھے گی نہ بات آگے بڑھ سکتی ہے۔دونوں جانب سے شرائط ایسی تھی کہ بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ایک طرف سے تھا کہ احتجاج ملتوی کردیں سڑکوں پر نہ آئیں دوسری جانب سے تھا کہ بدلے میں کیا ملے گا۔

اہم خبریں سے مزید