• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے آج شوکازنوٹس کاتحریری جواب دینگے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس پر ڈی جی امیگریشن اور جی ڈی ایف آئی اے آج تحریری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرینگے، عدالت نے 9مئی واقعات کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر مذکورہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیویشن نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ نمبر 708 کے نامزد ملزم عثمان ڈار امریکہ چلے گئے ہیں حالانکہ 31 اکتوبر کو عدالت نے دونوں محکموں کو ہدایت کی تھی کہ مقدمہ کا کوئی بھی ملزم عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جائیگا کیس میں پچیس نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہونی ہے لیکن کسی بھی ملزم کی عدم موجودگی مقدمہ کے ٹرائل میں تاخیر کا سبب بنے گی ۔عدالت نے دونوں افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریری جواب داخل کریں کہ کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید