راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات کے تین مقدمات میں گرفتار تین ملزمان کو مجموعی طور پر 38 سال قید اور 9 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سے دس کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم وقار کو بیس سال قید ،آٹھ لاکھ روپے جرمانہ، تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے 1400گرام چرس ملنے پر حراست میں لئے گئے ملزم ہارون کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ ، تھانہ مندرہ کی حدود سے 2500گرام چرس برآمد ہونے پر پکڑے گئے ملزم ثمر مجید کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔