• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین سازی جمہوری و ائینی حق ،حاصل کر کے دم لیں گے، اسلامی جمعیت طلبہ

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) تعلیمی اداروں میں اقربا پروری مزید نہیں چلنے دینگے، قومی اور نظریاتی تنظیموں کا راستہ روک کر من پسند لسانی و علاقائی گروپوں کی سرپرستی ملکی سالمیت کے لئے زہر قاتل ہے۔یونین سازی طلبہ کا جمہوری و ائینی حق ہے اور ہم یہ حق حاصل کر کے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی شہر احسن ممتاز نے یونین کی بحالی کے لئے احتجاج کرنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے کا آغاز گورڈن کالج روڈ سے ہوا،طلبہ جب پریس کلب راولپنڈی پہنچے تو مظاہرے نے جلسے کی صورت اختیار کر لی۔ ناظم شہر نے کہا ہے کہ اگر جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے ہمارے پر امن احتجاج پر کان نہ دھرے تو ہم طلبہ کے حقوق کے حصول کے لئے راست اقدام سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید