راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمرشل مارکیٹ میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔اس دوران ایک فوڈ پوائنٹ کوصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سیل کردیا گیا۔ ایک فوڈ پوائنٹ کو 30 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق جرمانہ ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور غلط لییبلنگ پر کیاگیا۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ضلعی انتظامیہ بھی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ تھے۔