• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔چکوال کا آصف اپنے موبائل سے گستاخانہ مواد شیئر کرتا تھاجس کے خلاف شہزاد نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ملزم اپنی بیوی کے ساتھ ملکر مواد شیئر کرتا تھا۔لیگل کمیشن آن بلاسفیمی کی طرف سےراجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لیگل ٹیم پیش ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید