• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی و ٹیکنکل ایجوکیشن ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،میاں اکرم فرید

اسلام آباد (جنگ نیوز) سینٹرل ہیڈ، ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر میاں اکرم فرید نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی اور ٹیکنکل ایجوکیشن کا دور ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں یہ شعبے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ تقریبا چالیس ہزار نوجوانوں جن میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل ہے کو ہم نے بین الاقوامی سطح کی پروفیشنل آئی ٹی اور دیگر ٹیکنکل کورسز کروائے ہیں ۔جن کی بدولت یہ افراد نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک میں بھی باعزت طور پر برسر روزگار ہیں یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی لاہور یونیورسٹی آف منیجیمنٹ سائنسز (لمز) کے سالانہ عشائیہ کی تقریب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی میں لمز یونیورسٹی کے طالب علموں کا کردار قابل ستائش ہے ۔
اسلام آباد سے مزید